حیدر آباد 5 جولائی (یو این آئی) شہر حیدرآباد کے علاقہ ملک پیٹ کی ایک سنیما تھیٹر کی لفٹ میں ایک حاملہ خاتون سمیت 12 افراد پھنس گئے۔
میہ واقعہ کل شب پیش آیا۔ تھیڑ کے ذمہ داروں کی
اطلاع کے ساتھ ہی فائر بریگیڈ کے عہدیداروں نے وہاں پہنچ کر تقریبا نصف گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد لفٹ میں پھنسے افراد کو محفوظ طور پر باہر نکالنے میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد ان افراد نے راحت کی سانس لی۔