انتاناناریو و 26 اگست (یو این آئی) افریقی ملک مڈغاسکر کے نیشنل اسٹیدیم میں بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک
اور 80 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیارپورٹس کے مطابق مڈغاسکر کے دارالحکومت انتاناناریوو کے بار یا نیشنل اسٹیدیم میں انڈین اوشین آئی لینڈ گیمز کی افتاحی تقریب کے دوران افسوس ناک حادثہ پیش آیا، جس میں بچوں سمیت بارہ افراد ہلاک اور اسی زخمی ہو
گئے۔
بھگدڑ
اس وقت مچی جب شائقین کی بڑی تعداد اسٹیدیم میں داخلے کی کوشش کر رہی تھی، یہ واقعہ گزشتہ روز جمعہ کو پیش آیا، حادثے کے وقت 50 ہزار تماشائیوں کا ہجوم اسٹیڈیم پہنچا تھا۔ مڈغاسکر کے صدر اینڈری راجو بلینا بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے، انھوں نے حادثے کے دکھ میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی، مڈغاسکر کے وزیر اعظم کر کچن نئے نے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور اسپتال میں حادثے کے زخمیوں کی عیادت کی۔