حیدر آباد یکم جنوری (یو این آئی) شہر حیدر آباد کے شمس آباد ایر پورٹ پر دو علحدہ معاملات میں کسٹم کے عہدیداروں نے دبئی سے حیدر آباد پہنچی دو خاتون مسافروں کے پاس سے 16 سونے کے بسکٹس ضبط کئے جن کی مالیت 1.18 کروڑ
روپئے ہے۔ کسٹم کے عہدیداروں نے ایک مسافر کے پاس سے 1100 گرام طلائی چین کو ضبط کیا جس کی مالیت 69.85 لاکھ روپئے
ہے۔ ایک خاتون مسافر جو دبئی سے حیدر آباد پہنچی تھی کے پاس 14 سونے کے بسکٹس پائے گئے جن کی مالیت 1.03 کروڑ روپے
ہے۔