the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
مہاراشٹرا/3جولائی(ایجنسی) ہونے کی افواہ کے درمیان منماڈ میں ایک مسلم نوجوان نے اپنی زندگی کو خطرے میں ڈالتے ہوئے پانچ ہندوؤں کی جان بچائی۔ ان میں ایک عورت اور معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ معاملہ منماڈ کے آزاد نگر علاقے کا ہے۔ یہاں ایک عورت اور ایک بچہ سمیت پانچ لوگوں کو بچہ چور گینگ سمجھ کر ہزاروں لوگوں کی بھیڑ نے گھیر لیا اور ان کی پٹائی شروع کر دی۔

مشتعل ہجوم ان سب کو پیٹ پیٹ کر مار ڈالتی، اس کے پہلے وہاں رہنے والا وسیم نام کا نوجوان سامنے آیا۔ وسیم نے مشتعل بھیڑ کو



سمجھانے کی کوشش کی کہ یہ سبھی بچہ چور گروہ کے ارکان نہیں ہیں۔ اس کے بعد بھی لوگوں کا غصہ کم نہیں ہوا تو وسیم نے اپنی زندگی خطرے میں ڈالتے ہوئے سب کو مشتعل ہجوم کے چنگل سے بچایا اور اپنے گھر میں پناہ دی۔


وسیم کے ایسا کرنے کے بعد بھیڑ اور مشتعل ہو گئی اور اس کے گھر پر حملہ کر دیا۔ اس دوران اطلاع ملنے پر پولیس کی ایک ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کو دیکھ کر لوگوں کا غصہ کم ہونے کی بجائے اور بڑھ گیا اور وہ پانچ لوگوں کو ان کے حوالے کرنے کی مانگ کرنے لگے۔ اس دوران کچھ لوگوں نے پولیس کی ٹیم پر بھی حملہ کر دیا اور گاڑیوں میں توڑ پھوڑ کر دی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.