مورینہ، 12 جنوری (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع میں آج صبح مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے10 افراد کی موت ہوگئی نصف درجن سے زائد افراد زیر علاج ہیں ضلع کلکٹر انوراگ ورما نے مذکورہ اموات کی تصدیق کرتے ہوئے آج بتایا کہ باگ چینی تھانہ علاقے کے چھیرا مانپور اور
سوماولی تھانہ کے پہاولی اور بلیا پورہ گاؤں میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
ان میں سے کچھ لوگوں کی موت مورینا میں اورکچھ کی کچھ گوالیار ڈسٹرکٹ اسپتال میں ہوئی۔
انہوں نے مزیدکہا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکاہے کہ موت زہریلی شراب کے استعمال کی وجہ سے ہوئی یا کسی اوروجوہ سے۔