خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: نگراں وزیر
ممبئی 22اکتوبر (یو این آئ )ممبئی کے شہر نگراں وزیر اسلم شیخ نے ون اوگھن پارک عمارت آتشزدگی معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کے بعد خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ جمعہ کی دوپہر 12 بجے کے قریب کری روڈ پر
واقع 60 منزلہ ون اوگھن پارک عمارت کی 19 ویں منزل پر لگی تھی اس حادثے میں ارون تیواری نامی شخص جو اپنی جان بچانے کی کوشش کر رہا تھا عمارت کی 19 ویں منزل سے چھلانگ لگا کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
نگراں وزیر اسلم شیخ نے کہا کہ اب سے ہر بلڈنگ انتظامیہ کو ہر چھ ماہ بعد میونسپل کارپوریشن کو فائر سیفٹی رپورٹ پیش کرنے کی ضرورت ہوگی۔