حیدرآباد، 18 ڈسمبر(ذرائع) رنگاریڈی ضلع کے ابراہیم پٹنم میں چہارشنبہ کے روز ایک 25 سالہ شخص نے آن لائن بیٹنگ گیمز میں مبینہ طور پر پیسے گنوانے کے بعد خودکشی کرلی۔
نوجوان، جس کی شناخت ٹی لنگم کے نام سے ہوئی، ٹولے کلاں کا رہائشی تھا، آن لائن گیمز کھیلنے کا عادی تھا اور انہوں نے آہستہ آہستہ آن لائن بیٹنگ ایپلی کیشنز کا استعمال شروع کیا۔
لنگم، ایک آن لائن
بیٹنگ ایپ کا شکار ہو گیا تھا، جس کے نتیجے میں اسے کافی مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ نشے کے عادی ہو کر اس نے اپنے دوستوں سے بھاری رقم ادھار لی تھی جسے وہ واپس کرنے میں ناکام رہا۔
نوجوان اتوار کو اپنے گھر میں ڈیزل چھڑک کر خود کشی کی کوشش کی تھی۔
جس میں شدید جھلس گیا اور اسے بچا لیا گیا اور اسے فوری طور پر عثمانیہ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں چہارشنبہ کو علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔