آگرہ، 18 نومبر :- اترپردیش میں آگرہ کے اعتماد الدولہ علاقہ میں نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر ایک 8 سال کے بچے کا دھاردار ہتھیار سے بہیمانہ انداز میں گلا کاٹ کر قتل کردیا۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ
مذکورہ علاقہ میں کٹرا وزيرگنج کے رہنے والے امر گوتم کل شام اپنی اہلیہ کے ساتھ سبزیاں وغیرہ خریدنے بازار گیا تھا۔
اس دوران کسی نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر اس کے آٹھ سال کے بیٹے کرش گوتم کو دھاردار ہتھیار سے گلے کی رگ کاٹ دی جس سے اس کی موت ہو گئی۔