: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جکارتہ/4جولائی(ایجنسی) انڈونیشیا کے سُلاویسی جزیرے کے قریب ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 29 افراد کی موت ہو گئی ۔ حکام نے بدھ کو کہا کہ منگل کو کشتی ڈوبنے سے کم از کم 29 افراد ہلاک ہوئے اور لاپتہ افراد کی تلاشی میں راحت رسانی کے کام میں مصروف ہیں۔ علاقائی ڈیزاسٹر ریلیف ایجنسی
نے کہا کہ 29 افراد کے مارے جانے کی تصدیق ہوئی ہے اور 41 اب بھی لاپتہ ہیں۔ اس کے علاوہ 69 مسافروں کو محفوظ نکالا گیا ہے۔ نقل و حمل کی وزارت کے ایک اہلکار نے کہا کہ کشتی میں کتنے لوگ سوار تھے اس بارے میں فی الحال پتہ نہیں چلا ہے۔ قابل غور ہے کہ اس سے کچھ ہفتے پہلے بھی لیک ٹوبہ میں ایک کشتی ڈوب گئی تھی جس میں دو سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔