واشنگٹن/28فروری(ایجنسی) امریکہ کی ریاست ورجینیا میں آرلنگٹن واقع فوج کے کیمپ میں خط کا لفافہ کھولنے کے بعد اچانک 14 افراد بیمار ہو گئے جن میں تین افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
text-align: start;">جوائنٹ بیس میئرہینڈرسن ہال کے ترجمان نے بتایا کہ فوج کے دفتر میں کل کچھ لوگوں نے ایک لفافے کو کھولا، جس کے بعد اچانک ہی وہاں موجود لوگ بے سکون اورخود کو علیل محسوس کرنے لگے۔
ان میں سے تین افراد کی حالت مزید بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔