نئی دہلی/8جولائی(ایجنسی) اگر آپ ویج آرڈر کیا ہو اور نان ویج مل جائے تو بہت اچھی بات ہوگی- آپ کا چہرہ کھیل جائے گا- لیکن اگر کھولنے والا ویجیٹرین ہوتو بات بگڑ جائے گی- Zomato زوماٹو کے ساتھ ایسا ہی کچھ ہوا- ایک شخص جو ویجیٹرین تھا اس نے فاسٹ کے بعد کھانے کے لیے پنیر کا آرڈر دیا- لیکن غلطی سے ریسٹورنٹ والے نے اسے چکن ڈیلیور کردیا-
کھانے کے دوران جب اسے معلوم ہوا کہ چکن ہے تو اس نے ریسٹورنٹ میں فون کیا، اس نے اپنی غلطی مانی اور دوبارہ کھانا ڈیلیور کیا- دوسری بار بھی ریسٹورنٹ والے نے اسے چکن ڈیلیور کردیا- چکن
اور پینر کے گریوی ایک جیسی ہونے کی وجہ وہ شروع میں نہیں سمجھ پاتا تھا کہ اس میں کیا ہے-
جس شخص کے ساتھ یہ واقع ہوا وہ ناگپور ہائی کورٹ بینچ میں وکیل تھے- انہوں نے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں ریسٹورنٹ اور زوماٹو کو نوٹس بھیجا- لیکن دونوں میں سے کسی نے اسکا جواب نہیں دیا- بعد میں اس نے اسکی شکایت Consumer Forum میں کی او رجرمانہ کے طور پر 6 لاکھ کا دعوی ٹھوک دیا- اس نے Consumer Forum میں دونوں کے ساتھ بات چیت کی ریکارڈنگ بھی جمع کی- آخر کار اس نے انصاف ملا اور عدالت نے فیصلہ زوماٹو اور ریسٹورنٹ پر 55 ہزار کا جرمانہ لگایا-