ممبئی، 30 اپریل (یو این آئی) نجی شعبے کے یس بینک نے ہفتہ کو اطلاع دی کہ اس کا خالص منافع 31 مارچ 2022 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 367.46 کروڑ روپے رہا۔
زیر جائزہ سہ ماہی
میں، بینک کی سود کی آمدنی میں اضافہ اور قرضوں پر نقصان کم ہونے کی وجہ سے منافع میں بہتری آئی۔
مالی سال 2021-2020 کی چوتھی سہ ماہی میں بینک کو 3,787.75 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا۔