نئی دہلی/27اکتوبر(ایجنسی) یاماہا Yamaha RX100 کا 90 کے دہائی میں کافی جلوہ ہوا کرتا تھا۔ لیکن آج کے وقت میں اس موٹر سائیکل کو ڈھونڈنا مشکل ہو گیا ہے یا یوں کہیں کہ موٹر سیکل کا روڈ پر نظر آنا بند ہوگیا ہے۔ لیکن اب بھی اس موٹر سائیکل کے چاہنے والوں میں کمی نہیں آئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یاماہا RX100 کو اسکے چاہنے والوں نے نئے انداز میں پیش کیا ہے.
تلنگانہ کے ایک بائیک شاپ
نے RX100 موٹر سائیکل کو موڈیفائی (اپ گریڈ) کیا ہے۔ اسکے بعد RX100 موٹر سائیکل نہ صرف خوبصورت نظر آرہی ہے بلکہ لوگوں کے لیے اس موٹرسائیکل کو پہلی نظر میں پہنچاننا مشکل ہورہا ہے.
RX100 موٹر سائیکل کی باڈی پوری طرح سے پرانی بائیک سے الگ ہے۔ ساتھ ہی گن میٹل گرے کلر میں بائیک شاندار نطر آتی ہے۔ اسے لیکر رائل انفیلڈ کلاسک کو لیکر پچھلے دنوں میں زبردست کریز دیکھا گیا ہے۔ اسکے علاوہ بائیک کے ہیڈ کو نیا انداز دیا گیا ہے۔ جو کہ پہلی ہی نظرمیں کافی یونیک نظر آتاہے.