چنئی، 21 ستمبر ، (یو این آئی) دو پہیہ بنانے والی کمپنی انڈیا یاماہا موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ نے ملک میں اپنے عالمی سطح پر مقبول میکسی اسپورٹس اسکوٹر ایروکس 155 کو لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ
ہندوستان کے پریمیم اسکوٹر طبقہ میں اپنی پہچان بنا سکے۔
دہلی میں اس کی قیمت 1.29 لاکھ روپے ہے۔
کمپنی نے آج بتایا کہ اسکوٹر ستمبر کے آخر تک یاماہا کے بلیو اسکوائر شو رومز کے ذریعے دستیاب ہوگا۔