the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ریاض/27نومبر(ایجنسی) سعودی آرامکو اور پیٹرو کیمیکل پروڈیوسر سعودی بیسک انڈسٹریز کارپوریشن (سابک) کے درمیان ایک صنعتی کمپلیکس کے قیام کے لیے سمجھوتا طے پا گیا ہے۔اس کے تحت بیس ارب ڈالرز کی لاگت سے سعودی عرب میں یہ کیمیکل کمپلیکس تعمیر کیا جائے گا جہاں خام تیل کو کیمیکلز میں تبدیل کیا جائے گا۔

سعودی آرامکو اور سابک کا کہنا ہے کہ نئے کمپلیکس سے بالواسطہ اور بلا واسطہ روزگار کے تیس ہزار نئے مواقع پیدا ہوں اور 2030ء تک سعودی عرب کی مجموعی قومی پیداوار 1.5 فی صد کا اضافہ ہو گا۔




style="font-family: "Jameel Noori Nastaleeq"; font-size: 18px; text-align: start;">سعودی آرامکو اور سابک کے اعلیٰ عہدے داروں نے اتوار کے روز اس سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ منصوبہ بھی سعودی عرب کی معیشت کو متنوع بنانے کے لیے اصلاحاتی پروگرام کا حصہ ہے۔اس کے تحت سعودی عرب تیل کی معیشت اور برآمدات پر انحصار کم کرکے آمدن کے دوسرے ذرائع پر توجہ مرکوز کررہا ہے۔

سعودی آرامکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او) امین الناصر نے سمجھوتے پر دست خطوں کی تقریب کے موقع پر کہا ہے کہ یہ سعودی عرب میں صنعت اور تیل کے شعبوں میں سب سے بڑا منصوبہ ہوگا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.