واشنگٹن،6اکتوبر:- مجموعی گھریلو مصنوعات(جی ڈی پی)میں گراوٹ سے اپوزیشن اور اپنی ہی پارٹی کے کچھ لیڈروں کے نشانہ پر آئی مودی حکومت کو عالمی بینک کا ساتھ ملا ہے۔
بینک کا خیال ہے کہ ہندوستانی معیشت جلد ہی مندی کےدور
سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوگی۔
ورلڈ مانیٹری فنڈ(ڈبلیو ایم ایف) کی میٹنگ سے قبل عالمی بینک کے سربراہ جم یونگ کنگ نے کہا کہ گڈز اینڈ سروس ٹیکس(جی ایس ٹی)نافذ ہونے کے سبب ہندوستانی معیشت میں سستی روی جزوقتی ہے اور یہ جلد ہی رفتار پکڑ لے گی۔