ممبئی، 26 اکتوبر (یو این آئی) بیرونی بازاروں کے ملے جلے رخ کے درمیان مقامی سطح پر کمپنیوں کے بہتر سہ ماہی نتائج سے پرجوش سرمایہ کاروں کی چوطرفہ خریداری کی بدولت آج سینسیکس ایک بار پھر 61 ہزارا پوائنٹ سے زیادہ پہنچ گیا۔
بی ایس ای کا 30 حصص
کا حساس انڈیکس سینسیکس 383.21 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 61 ہزار پوائنٹس سے زیادہ 61350.26 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 143 پوائنٹس چڑھ کر 18268.40 پر آگیا۔
بڑی کمپنیوں کے مقابلے چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں نے زیادہ خریداری پر زور نظر آیا۔