ممبئی ، 16 اپریل (یو این آئی) انفارمیشن ٹکنالوجی (آئی ٹی) سمیت مختلف شعبوں میں کاروبار کرنے والی ایک سرکردہ کمپنی و پر و لمیٹڈ کا 31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں اس کا مجموعی خالص منافع 25.5 فیصد بڑھ کر 3588.1 کروڑ روپے ہو گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2858.2 کروڑ روپے
تھا۔
کمپنی نے بدھ کو اسٹاک مارکیٹ کو بتایا کہ اسے مالی سال 2024-25 کی جنوری۔ مارچ سہ ماہی میں 3588.1 کروڑ روپے کا مجموعی خالص منافع ہوا، جو مالی سال 2023-24 کی چوتھی سہ ماہی کے 2858.2 کروڑ روپے سے 25.5 فیصد زیادہ ہے۔
اس مدت کے دوران اس کی کل آمدنی 3.64 فیصد بڑھی اور 22861.2 کروڑ روپے سے بڑھ کر 23692.5 کروڑ روپے ہو گئی۔