نئی دہلی ، 14 جون (یو این آئی) رواں سال مئی کے مہینے میں ہول سیل افراط زر کی شرح کم آمدنی اور طلب میں اضافے کی وجہ سے 12.94 فیصد درج کی گئی۔
پیر کو مرکزی وزارت تجارت و صنعت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مئی 2020 میں یہ اعداد و شمار 3.3 فیصد کمی تھی۔ اپریل 2020 میں ہول سیل افراط زر کی شرح 10.76 فیصد تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق مئی 2021 میں موٹے اناج کی
قیمت میں 2.52 فیصد ، دھان میں 0.49 فیصد ، آلو میں 27.09 فیصد اور گندم میں 2.54 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اسی ماہ میں دالوں کی قیمتوں میں 12.09 فیصد ، پیاز میں 23.24 فیصد ، پھلوں میں 20.17 فیصد ، دودھ میں 2.51 فیصد اور انڈوں ، گوشت اور مچھلی کی قیمتوں میں 10.73 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اسی مہینے میں ایل پی جی کی قیمت میں 60.95 فیصد ، پٹرول کی 62.28 فیصد اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 66.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔