نئی دہلی، 15 فروری ( یواین آئی) سبزی ، آلو ، پیاز کی سپلائی بڑھنے سے قیمتوں میں کمی کے سبب جنوری 2021 میں تھوک افراط زر کی شرح 2.03 فیصد درج کی گئی ہے ، جبکہ جنوری 2020 میں یہ تعداد 3.52 فیصد تھی مرکزی وزارت تجارت و صنعت کی جانب سے پیر کو یہاں جاری اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2020 میں تھوک افراط زر ٹیکس کی شرح 1.22 فیصد درج کی گئی۔
زیر جائزہ ماہ میں موٹے اناج کی قیمتوں میں 7.34
فیصد ، دھان میں 0.12 فیصد ، گندم میں 11.62 فیصد ، دالوں میں 22.04 فیصد ، پیاز میں 32.53 فیصد ، کچا تیل اور قدرتی گیس میں 14.96 فیصد ، پٹرول میں 10.29 فیصد اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 13.65 فیصد کی کمی آئی ہے ۔ گوشت ، مچھلی اور انڈوں کی قیمتوں میں 1.76 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔
اسی مہینے میں پھلوں کی قیمتوں میں 3.08 فیصد ، دودھ 3.56 فیصد ، تلہن 8.85 فیصد اور ایل پی جی کی قیمتوں میں 2.68 فیصد اضافہ ہوا ہے۔