نئی دہلی، 17مئی (یو این آئی) خام تیل، خام مال کی قیمتوں میں اضافہ سے اپریل 2021میں تھوک قیمتوں پر مبنی افراط زر کی شرح 10.49فیصد درج کی گئی ہے۔
کامرس اینڈ انڈسٹر ی کی
مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں جاری اعدادو شمار میں بتایا کہ مارچ 2021میں تھوک قیمتوں پر مبنی افراط زر کی شرح 7.39فیصد رہی تھی۔
اپریل 2021میں خورد و نوش کی تھوک افراط زر کی شرح 7.58فیصد رہی ہے۔