ممبئی، 31 دسمبر (یو این آئی) نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا نے اب تھرڈ پارٹی ایپ فراہم کرنے والے واٹس ایپ پے کو تمام صارفین کو یو پی آئی خدمات فراہم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
این پی سی آئی نے آج
یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ واٹس ایپ پے کے لیے یوپی آئی صارف کی آن بورڈنگ کی حد کو فوری اثر سے ہٹا دیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ واٹس ایپ اٹس ایپ پے اب ہندوستان میں اپنے پورے صارفین کو یوپی آئی خدمات فراہم کر سکتا ہے۔