حیدرآباد، 31 مئی (ذرائع) میٹا کی ملکیت والے، واٹس ایپ نے 'وائس اسٹیٹس اپڈیٹس' کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جو صارفین کو وائس نوٹ ریکارڈ کرنے اور ایپ پر شیئر کرنے کی سہولت دیتا ہے-
پہلے یہ فیچر
اینڈرائیڈ صارفین کے لیے جاری کیا گیا تھا لیکن اب یہ فیچر آئی فون ڈیوائسز پر بھی لائیو ہے۔
واٹس ایپ صارفین اب ’اسٹیٹس‘ سیکشن میں جاکر اور ’مائی اسٹیٹس‘ کے آگے ’پینسل‘ آئیکن پر کلک کرکے وائس اسٹیٹس فیچر تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔