: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
دہلی، 15 نومبر (ذرائع) واٹس ایپ انڈیا کے سربراہ ابھیجیت بوس نے منگل کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ میٹا انڈیا کی پبلک پالیسی کے ڈائریکٹر راجیو اگروال نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے
دیا ہے۔ دونوں کے اچانک استعفوں کے بعد، کمپنی نے ہندوستان میں واٹس ایپ پبلک پالیسی کے ڈائریکٹر شیو ناتھ ٹھکرال کو ہندوستان میں تمام میٹا پلیٹ فارمز کے لیے پبلک پالیسی ڈائریکٹر کے طور پر مقرر کیا ہے۔