نئی دہلی/20جولائی(ایجنسی) واٹس ایپ نے الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ اپنے 'میسج پلیٹ فارم' کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے انتخابات سے پہلے کئی اقدامات اٹھائے گا. کمپنی نے کہا کہ وہ ہندوستان میں فرضی خبرتوثیق ماڈل لائے گا، جسکا استعمال دنیا کے دوسرے ملکوں میں کیا جار ہا ہے، واٹس ایپ کے ایگزیکٹو پہلے سے ہندوستان میں ہے
اور ان مختلف مسائل پر پالیسی سازوں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں جس کا سامنا کمپنی کر رہی ہے.
کمپنی کے ترجمان نے کہا، 'کمپنی نے اگلے سال ہونے والے عام انتخابات سے پہلے واٹس ایپ کے استعمال کو لے کر بہتر سرگرمیوں کے ساتھ اس کے غلط استعمال کو روکنے پر بحث کے لئے حال ہی میں الیکشن کمیشن اور سیاسی تنظیموں کے ساتھ بات چیت کی ہے.'