نئی دہلی/25اپریل(ایجنسی) ووڈافون (Vodafone) نے 139 روپے کا نیا پری پیڈ پلان لانچ کیا ہے. اس پلان میں لا محدود کالز کے علاوہ ڈیٹا بھی دیا جا رہا ہے. اس پلان کے تحت، صارفین کو5 جی بی 3G / 4G ڈیٹا مل رہا ہے. اس پلان کی دت 28 دن کی ہے. اس کے علاوہ لا محدود کال، ایس ٹی ڈی اور رومنگ کی سہولت
ہے.
گزشتہ دن ووڈافون نے 999 روپے کا پلان لانچ کیا تھا، اس پلان کی مدت 365 دنوں کی ہے، اس میں صارفین کو 12 جی بی ڈیٹا ، روزآنہ 100 ایس ایم ایس اور لامحدود کال ، ایس ٹی ڈی اور رومنگ کالنگ کی سہولت دی گئی ہے.139 کے پلان کی بات کریں تو اس رینج میں کمپنی کا 119 روپے، 129 روپے اور 169 روپے کا پلان پہلے سے موجود ہے.