نئی دہلی، 10 مئی (یواین آئی) ٹاٹا گروپ اور سنگاپور ایئر لائنز کی جوائنٹ وینچر ایئر لاینزکمپنی ویستارا آئندہ ماہ دہلی اور ٹوکیو کے درمیان ہفتہ وار پروازیں شروع کرے گی۔
ایئر
لائن نے آج بتایا کہ وہ جاپان اور ہندوستان کی حکومتوں کے مابین دوطرفہ معاہدے کے تحت 16 جون کو دہلی اور ٹوکیو کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے جارہی ہے ۔
یہ پرواز دہلی سے بدھ کے روز روانہ ہوگی۔