نئی دہلی،02 ستمبر (یو این آئی) ٹاٹا گروپ اور سنگاپور ایئر لائنس کی مشترکہ وینچر والی کمپنی وستارہ نے ’فریکوینٹ فلائر‘ پروگرام کے لیے جاپان ایئرلائنس کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
وستارہ نے بدھ کے روز بتایا کہ اس کے کلب وستارہ پروگرام کے رکن جاپان ایئرلائنس کی پرواز میں اور جاپان ایئرلائنس کمپنی ’فریکوینٹ
فلائر‘ اس کی پروز میں سفر کر کے ’مائیلیز پوائنٹ‘ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ انتظام 31 اگست سے نافذ ہوگا۔
وستارہ اور جاپان ایئرلائنس نے ستمبر 2017 میں ایک معاہدے پر دستخط کیا تھا جس میں تعاون کے مواقع ڈھونڈنے کی بات کی گئی تھی۔ گذشتہ برس انہوں نے کوڈ شیئر معاہدہ کیا تھا اور رواں برس کے آغاز میں کوڈ شیئر معاہدے کی توسیع کی تھی۔