نئی دہلی، 30 نومبر (یو این آئی) سپریم کورٹ نے منگل کو کہا کہ وہ مفرور شراب کے تاجر وجے مالیا کی توہین عدالت کی سزا پر منگل کو ہی سماعت کرے گا جسٹس یو یو للت کی سربراہی والی بنچ متعلقہ فریقوں کواپنی دلائل رکھنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے نے سالیسٹر جنرل کو اپنا موقف رکھنے کے لئے لنچ کے وقفے کے بعد دو بجے کا وقت دیا ہے بنچ نے واضح طور پر کہا ہے کہ وجے مالیا کی برطانیہ سے حوالگی میں رکاوٹوں سے توہین عدالت کی سزا معاملے کی سماعت پر کوئی اثر انداز نہیں پڑے گا،
کیونکہ مالیا کے وکیل عدالت میں پیش ہوتے رہے ہیں۔
سپریم کورٹ نے مالیا کو 2017 میں توہین عدالت کا مجرم قرار دیا تھا۔ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود مالیا نے اپنے بچوں کے کھاتوں میں 40 ملین ڈالر کی منتقلی کا انکشاف نہیں کیا۔ مالیا نے یہ رقم 26 اور 29 فروری 2016 کو منتقل کی تھی، لیکن انہوں نے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود اس کا انکشاف نہیں کیا۔ انہیں 2017 میں اسی کیس میں سزا سنائی گئی تھی۔
مالیا نے اگست 2020 میں اس کے خلاف نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی، جسے مسترد کر دیا گیا تھا۔