: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی/14نومبر(ایجنسی) ایئر انڈیا کی ممبئی سے لندن جارہی انٹرنیشنل فلائٹ میں نشے میں دھت ایک خاتون مسافر نے جم کر ہنگامہ کیا، کرو ممبر کی طرف سے خاتون مسافر کو اور شراب دیے جانے سے انکار پر اسکا غصہ بھڑک گیا اور خراب الفاظ بولنے کے ساتھ ہی اس نے ایک کرو ممبر کو تھپڑ بھی مار دیا، کچھ میڈیا رپورٹس میں خاتون کے کرو ممبر پر تھوکنے کی بات بھی بتائی گئی ہے، ایک کیبن کرو ممبر نے پورے واقعہ کا ویڈیو بنا لیا جس میں خاتون مسافر کو 40 سے زیادہ بار غیر مناسب الفاظ کہتے ہوئے سنا گیا ہے، مسافر کی طرف سے کہے گئے غیر اخلاقی الفاظ کو ہم نے میوٹ کردیا ہے.