نئی دہلی 14 اکتوبر (یو این آئی) تہواروں کے موسم کے باوجود ، عالمی سطح پر سیمی کنڈکٹر چپ کی کمی کی وجہ سے پیداوار میں کمی کے سبب اس سال ستمبر میں گاڑیوں کی فروخت گزشتہ سال کی اسی مدت کی 2140549 یونٹ کے مقابلے 19.75 فیصد کم ہوکر 1717228 یونٹ رہ گئی۔
آٹوموبائل کمپنیوں کی اعلیٰ ترین
تنظیم سیام کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2021 میں کل 1،717،728 گاڑیاں فروخت کی گئیں جو کہ ستمبر 2020 میں 2،140،549 گاڑیوں کے مقابلے 19.75 فیصد کم ہیں۔
اس دوران ، مسافر گاڑیوں کی فروخت میں 41.16 فیصد کی زبردست کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 272،027 یونٹس سے کم ہو کر 160،070 یونٹس رہ گئی۔