نئی دہلی، 10 مئی (یواین آئی) مالی سال 2020-21 کے دوران گھریلو مارکیٹ میں گاڑیوں کی خوردہ فروخت میں 30 فیصد اور گذشتہ اپریل میں ماہانہ بنیادوں پر 28 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
فیڈریشن آف آٹوموبائل ڈیلرز آرگنائزیشن
(ایف اے ڈی اے) نے پیر کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں ملک میں مجموعی طور سے 16،49،678 گاڑیاں رجسٹرڈ ہوئیں، جو مارچ 2021 کے مقابلہ میں 28.15 فیصد کم تھیں۔
دو پہیوں والی رجسٹریشن 27.63 فیصد کم ہوکر 11،95،445 ہوگئی۔