حیدرآباد، 14 فروری (ذرائع) تلنگانہ میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی کل تعداد 1.51 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے اور ہر سال نئی گاڑیوں کی سب سے زیادہ تعداد کو شامل کرنے کے معاملے میں حیدرآباد سب سے آگے ہے۔
ریاستی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے پاس دستیاب اعداد و شمار کے مطابق تلنگانہ میں 1.51 کروڑ
گاڑیوں میں سے موٹر سائیکلیں اور کاریں 85 فیصد سے زیادہ ہیں جبکہ 5 فیصد ٹریکٹر اور باقی 10 فیصد دیگر گاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
نومبر 2022 تک، تلنگانہ میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی کل تعداد 1,51,13,129 تھی جس میں سے کل گاڑیوں کا تقریباً 73 فیصد موٹر سائیکلیں ہیں جبکہ کاریں اور کیبس مل کر گاڑیوں 13.6 فیصد ہیں۔