حیدرآباد3 اگست (یواین آئی)شہر حیدرآباد میں سبزیوں کی قیمتیں مستحکم ہیں۔
ریاستی دارالحکومت اور کئی اضلاع میں حالیہ دنوں کے دوران شدید بارش کے باوجود
باورچی خانہ کی اہم ضرورت سبزیوں کی قیمتوں میں کوئی خاطرخواہ اضافہ درج نہیں کیاگیا ہے۔
گذشتہ دو ہفتوں کے دوران سبزیوں کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہی درج کیاگیا ہے۔