واشنگٹن، 21 اکتوبر (یو این آئی) ٹیکس میں کمی اور قرضوں پر سود کی شرح میں اضافہ کے باعث امریکہ کا بجٹ خسارہ 1.7 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا۔
اے آروائی میں شائع تفصیلات کے مطابق امریکہ کا بجٹ خسارہ 30 ستمبر کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران 320 ارب ڈالر بڑھ کر 1.7 ٹریلین ڈالر
تک پہنچ گیا جس کی وجہ ٹیکس محصولات میں کمی اور قرضوں پر سود کی شرح میں اضافہ ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے نے گزشتہ روز جاری ہونے والے امریکی اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا کہ رفتہ سال کا بجٹ خسارہ بڑھ کر 1.7 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو ایک سال قبل کے مقابلے میں 320 ارب ڈالر زیادہ ہے۔