نئی دہلی، 16 مارچ (یو این آئی) لوک سبھا میں آج حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ كورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر سیاحت کی صنعت کو حکومت کی جانب سے کچھ نہ کچھ راحت ضرور دی جائے ورنہ بے روزگاری بے تحاشہ بڑھ جائے گی۔
وقفہ طعام کے بعد عام بجٹ میں سیاحت کی وزارت کی مطالبات زر پر بحث
میں حصہ لیتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے راجیو پرتاپ روڑی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے پوری دنیا میں سیاحت کی صنعت پر سب سے زیادہ اثر پڑا ہے۔
چونکہ سیاحت کا سیکٹر سب سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے والاسیکٹر ہے لہذا سیاحت کی صنعت کے متاثر ہونے سے بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوں گے۔