نئی دہلی ، 26 اکتوبر (یواین آئی) فیوچر گروپ اور ریلائنس ریٹیل کے مابین ہونے والے معاہدے سے متعلق اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے ریلائنس انڈسٹریز نے پیر کو کہا ہے کہ یہ معاہدہ ہندوستانی قواعد و ضوابط پر عمل درآمد کر کے پہلے ہی قانونی مشوروں کے مطابق کیا گیا ہے۔ اتوار کے روزسنگاپور کی ثالثی عدالت نے فیوچر گروپ کو اپنا ریٹیل کاربار ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کو فروخت پر عبوری روک لگا دی تھی ۔
ریلائنس نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ معاہدہ ہندوستانی قوانین کی تعمیل کر کے کیا گیا تھا ۔ ساتھ ہی ہم اپنے حقوق کو دھان میں رکھتے ہوئے بغیرتاخیر کیے
فیوچر گروپ کے ساتھ معاہدہ جلداز جلد مکمل کرنا چاہتے ہیں۔
فیوچر گروپ نے مکیش امبانی کی ریلائنس ریٹیل کے ساتھ 24،713 کروڑ روپے میں فیوچر گروپ کے مختلف کاروباروں کو فروخت کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ مقرض کشور بیانی گروپ نے اپنے رٹیل اسٹور ، تھوک اورلاجسٹک کاروبار کوحال ہی میں ریلائنس انڈسٹریز کو فروخت کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔ اس کے خلاف ایمیزون نے ثالثی عدالت سے رجوع کیا۔ تین رکنی ثالثی عدالت 90 دن میں اس معاملے میں حتمی فیصلہ لے سکتی ہے۔ حتمی فیصلہ سنانے والی کمیٹی میں فیوچر اور ایمیزون کے ذریعہ نامزد کردہ ہر ایک ایک ممبر کے علاوہ ایک غیر جانبدار ممبر ہوگا۔