نئی دہلی/11جنوری(ایجنسی) مستقبل میں آدھار کارڈ کی ضرورت بہت زیادہ ہوگئی ہے، یہ آپ کے لیے پہنچان کارڈ بھی ہے، اور رہائشی ایڈریس پروف بھی ہے، سرکار کی سبھی منصوبوں کا فائدہ اٹھانے کے لیے آدھار کے ذریعہ ہی ملتا ہے، اس لیے اسکی اہمیت بڑھ گئی ہے، یکم جنوری سے کسی طریقہ کا بدلاؤ کرانے پر نئی قیمت دینا ہوگا-
اب
بائیومیٹرک اپ ڈیٹ کے لیے 100 روپے دینے ہونگے، اسکے علاوہ پتہ اور فون نمبر بدلوانے پر 50 روپے دینے ہونگے، پہلے اس کا م کے لیے صرف 30 روپے دینے پڑتے تھے، اسکے علاوہ ای-کے وائی سی کے لیے 30 روپے دینے ہونگے، اگر آدھار A4 سائز پیپر پر کلر پرنٹ کرواتے ہیں تو 30 روپے دینے ہونگے، UIDAI (منفرد شناختی اتھارٹی) نے کہا کہ اس سے زیادہ فیس لینا غیر قانونی ہے.