کلکتہ 21اپریل (یواین آئی) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے دو روزہ بنگال گلوبل بزنس سمٹ کے اختتام پر دعویٰ کیا ہے کہ اس کانفرنس سے ریاست میں 40لاکھ نئی نوکریاں پیدا ہونے کے امکانات پیدا ہوئے ہیں ۔
اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ
کانفرنس میں 3,42,580کروڑ روپے کی ریکارڈ سرمایہ کاری کی تجویز آئی ہے ۔
بنگال تجارتی کانفرنس کے آخری دن وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ جہاں ہندوستان میں بے روزگاری کی شرح میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے وہیں مغربی بنگال میں اس میں کمی آئی ہے۔