ہوسر، 23 فروری (یو این آئی) عالمی سطح پر مشہور دو اور تین پہیہ گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹی وی ایس موٹر کمپنی نے مالی سال 2021-22 میں 10 لاکھ دو پہیوں کی برآمد(ایکسپورٹ) کا اعلان کیا ہے جس میں ٹی وی ایس موٹر کمپنی اور پی ٹی ٹی وی ایس، انڈونیشیا کی فروخت
شامل ہے۔
کمپنی نے مالی سال میں پہلی بار اس اعداد و شمار کو چھو لیا ہے۔
کمپنی نے بدھ کو ایک پریس ریلیز میں کہا کہ کلیدی طور پر ٹی وی ایس رائڈر، ٹی وی ایس ایچ ایل ایکس، ٹی وی ایس اپاچے اور ٹی وی ایس ننیو سیریز کا ایکسپورٹ ہوا ہے۔