ممبئی، 10 نومبر (یو این آئی) پے ٹی ایم کے پہلے شیئر ایشو(آئی پی او) میں بدھ کو تیسرے اور آخری دن کے اختتام تک مجموعی طور پر 1.89 گنا سبسکرپشن ہوا ہے۔
ڈیجیٹل ادائیگی اور مالیاتی خدمات کے پلیٹ فارم پے ٹی ایم کی مالک نوئیڈا کی کمپنی، کمپنی ون 97 کمیونی کیشن لمیٹیڈ نے اس آئی پی او میں کل 4.83 کروڑ حصص کی
پیشکش کی تھی اور اس میں سرمایہ کاروں کے مختلف زمروں کی طرف سے کل 9.14 کروڑ شیئرز کے لئے بولیاں وصول کی ہیں ۔
اسٹاک مارکیٹ کی اطلاعات کے مطابق خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے مختص حصے میں 1.66 گنا درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ اہل ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے حصے میں بولیاں طے شدہ تعدادا کے شیئروں سے 2.79 گنا زیادہ ہے۔