ممبئی، 30 مئی (یو این آئی) امریکہ میں اپریل میں صارفین کے اخراجات میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی رفتار سست پڑجانے کی وجہ سے بیرونی بازاروں میں تیزی سے سرمایہ کاروں کی چوطرفہ خریداری کے سبب گھریلو شیئر بازار آج تین ہفتے کی بلند ترین سطح پر
پہنچ گیا۔
بی ایس ای کا تیس شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 1041.08 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر تین ہفتے کی بلند ترین سطح 55 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو عبور کر کے 55925.74 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اس سے پہلے اس سال 05 مئی کو سینسیکس 55702.23 پوائنٹس پر رہا تھا۔