the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی،6 دسمبر (یو این آئی) محکمہ انکم ٹیکس نے ٹی ایم ٹی سریا اور تعمیراتی سامان بنانے والے کولکتہ میں کے مشہور گروپ کے یہاں 100 کروڑ روپے کی بے حسابی آمدنی کا پتہ چلنے کے ساتھ ہی 75 لاکھ روپے نقد اور 2/26 کروڑ روپے کے زیورات ضبط کیے گئے ہیں محکمہ نے آج یہاں جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ مغربی بنگال اور اڈیشہ میں گروپ کے 20 سے زیادہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے ۔ اس کارروائی میں گروپ کی جانب سے ٹیکس چوری کے مختلف طریقوں کا پتہ چلا ہے ۔ بڑی تعداد میں دستاویزات اور ڈیجیٹل ڈیٹا کی شکل میں ثبوت



ملے ہیں اور انہیں ضبط کیا گیا ہے ۔
شواہد میں زیادہ قیمت کے بغیرحساب کتاب کے نقد ادائیگی ، بغیر حساب کے نقد خریداری اور فروخت، پیداوار کو چھپانے والے دستاویزات وغیرہ شامل ہیں ۔ ان شواہد کے ابتدائی تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ گروپ کے ذریعے کئی کاغذی مکھوٹا کمپنیاں چلائی جا رہی ہیں تاکہ بنیادی کاروبار میں اندراجات کو ایڈجسٹ کیا جا سکے ۔ یہ پایا گیا ہے کہ ان مکھوٹا کمپنیوں نے حصص کیپٹل/ان سکیورڈ ڈیبٹ کی شکل میں بغیر حساب والی رقم کو دوبارہ بہی کھاتے میں ڈالا ہے ۔ گروپ کے ایک اہم شخص نے اسے طور طریقوں کوتسلیم کیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.