the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 31 دسمبر (یواین آئی) شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آنے والے برسوں میں ملک کے ہوا بازی کے شعبے میں دوہرے اضافہ کی شرح کی توقع ظاہر کرتے ہوئے ہوائی جہاز خدمات کمپنیوں کو لاگت سے سستے ٹکٹ نہ فروخت کا مشورہ دیا اور کہا کہ اس سے بازار خراب رہا ہے مسٹر پوری نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ نومبر 2018 کے مقابلے میں نومبر 2019 میں گھریلو راستوں پر مسافروں کی تعداد میں 11 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے۔ جیٹ ایئر ویز جیسی بڑی ایئر لائن بند ہوجانے کے باوجود یہ اضافے کی شرح اچھی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے سالوں میں ہوا بازی کے شعبے کی ترقی کی شرح ددہرے پوائنٹس میں برقرار رہے گی۔
کچھ ایئر لائن آپریٹنگ کے اخراجات سے بھی کم قیمت پر ٹکٹ فروخت کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ ان کے علم میں بھی یہ بات آئی ہے۔ ہوائی جہاز سروس کمپنیوں کے ساتھ ملاقات میں وہ انہیں ایسا نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں کیونکہ اس سے کمپنیوں کے لئے مالیاتی بحران کی صورت حال پیدا ہو سکتی



ہے۔
سرکاری جہاز خدمات کمپنی ایئر انڈیا کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 20 سال پہلے دہلی ممبئی راستے پر اوسط کرایہ 5100 روپے تھا جو اب گھٹ کر 4600 روپے پر آ گیا ہے۔ ظاہر ہے کہ کمپنیاں مقابلے کے دباؤ میں لاگت سے کم قیمت پر ٹکٹ فروخت کر رہی ہیں۔
مرکزی وزیر نے کہا’’کمپنیاں (مسافروں کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لئے) مختصر مدتی اقدامات اختیار کرتی ہیں۔ ان اقدامات سے مارکیٹ خراب ہوتی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ایئر لائن کرایہ طے کرنے کے لئے آزاد ہیں اور حکومت نہ تو زیادہ سے زیادہ، نہ ہی کم از کم کرایہ طے کرے گی۔ کمپنیوں کو گھریلو اور بین الاقوامی دونوں راستوں پر عملی کرایہ طے کرنا چاہیے۔
ہوائی اڈوں کی نجکاری کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر پوری نے کہا کہ یہ مسلسل عمل ہے۔ چھ ہوائی اڈوں کی نجکاری کو حکومت کی منظوری ملنے کے بعد ہندوستانی ایرپورٹ اتھارٹی نے چھ اور ہوائی اڈوں کی نجکاری کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے اتھارٹی کو یکمشت آمدنی ہوگی جس کا استعمال نئے ہوائی اڈوں کی ترقی پر کیا جائے گا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.