نئی دہلی،22 مئی (یواین آئی)کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے پیش نظر ریزرو بینک نے قرض کی قسط ادا کرنے سے تین ماہ کی اور مہلت دینے کا اعلان کیا ہے۔
مرکزی بینک کے گورنر شكتی کانت داس نے مانیٹری پالیسی کمیٹی کی میٹنگ میں لئے کئے گئے فیصلوں کی معلومات دیتے ہوئے آج نامہ نگاروں سے کہا کہ قرض کی قسطیں اداکرنے میں راحت کے لیے اگست تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے. پورے ملک میں لاک ڈاؤن کی مدت 31
مئی تک بڑھائے جانے کے پیش نظر مرکزی بینک نے یہ فیصلہ لیا ہے۔
مسٹر داس نے کہا کہ ریپو کی شرح اور ریورس ریپو کی شرح میں 40 بنیاد پوائنٹس کی کمی کئے جانے کے ساتھ ہی قرض کی ادائیگی میں بھی راحت کی مدت بڑھائی گئی ہے. پہلے بھی تین ماہ کی مئی تک کی چھوٹ دی گئی تھی۔
آر بی آئی نے مارچ سے لے کر مئی تک تمام ٹرم لون کی ادائیگی پر تین ماہ کی چھوٹ دی تھی۔تین مزید ماہ کے لئے راحت ملنے سے اب اگست تک ادا کرنا ضروری نہیں ہو گا۔