نیو یارک ، 26 دسمبر (یو این آئی) دنیا کے 20 سب سے بڑے بینکوں نے اس سال 60 ہزار سے زیادہ ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا، یہ سال 2007-2008 کے مالیاتی بحران کے بعد ملازمتوں میں کٹوتی کے لیے بد ترین سالوں میں سے
ایک ہے۔
یہ اطلاع منگل کو فنانشیل
ٹائمز اخبار کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، تقریباً نصف کٹوتیاں وال اسٹریٹ کے قرض دہندگان کی جانب سے کی گئیں، جن کے سرمایہ کاری کے بینکنگ کاروباروں نے امریکہ اور یورپ میں بڑھتی ہوئی شرح سود کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے جد وجہد کی ہے۔