نئی دہلی، 31 دسمبر (یو این آئی) کسی چیز کی قیمت میں آہستہ آہستہ اضافہ ہوتا ہے تو وہ جلد نظر نہیں آتا لیکن اس کا اثر تو پڑتا ہی ہے، کچھ ایسا ہی پیٹرول اور ڈیزل کے معاملے میں سال 2019 میں ہوا ہے اور ان دونوں ايندھنوں کی قیمتوں میں بالترتیب 6.30 روپے اور 5.10 روپے فی لیٹر کا بڑااضافہ ہوا۔
پہلے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں حکومت طے کرتی تھی اور دونوں ايندھنو کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہو جائے تو یہ انتخابی معاملہ بن جاتا تھا، مگر چند سال قبل دونوں ہی ایندھن انتظامی قیمت کے دائرے سے باہر ہو گئے اور اب ان کے دام بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں کی بنیاد پر روزانہ طے ہوتے ہیں۔
سال کے آخری دن پٹرول کی قیمت دہلی میں دس پیسے بڑھ کر اس برس کی زیادہ قیمت 75.14 روپے پر پہنچ گئی۔ ڈیزل بھی 68 روپے فی لیٹر کے قریب 67.96 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ دہلی میں پیٹرول کی کم از کم قیمت اس سال
کے ابتدائی تین دنوں میں 68.65 روپے فی لیٹر رہی تھی۔ ڈیزل کے دام چھ جنوری کو سال کی کم از کم سطح 62.16 روپے فی لیٹر رہی تھی۔
تجارت راجدھانی ممبئی میں دونوں ایندھنوں کے دام بالترتیب 80.79 روپے پر 71.31 روپے فی لیٹر ہیں۔ ملک کے دو دیگر بڑے شہروں کولکتہ میں پٹرول 77.79 اور چنئی میں 78.12 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ ان دونوں شہروں میں ڈیزل کی قیمت بالترتیب 70.38 روپے اور 71.86 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔
ملک کے چار بڑے شہروں میں دونوں ایندھن کی 31 دسمبر 18 اور 31 دسمبر 19 کی قیمتوں اس طرح ہے: -
پٹرول ----- 31.12.18 ----------- 31.12.19
دہلی ------ 68.84 ................... 75.14
کولکتہ --- 70.96 .................... 77.79
ممبئی ------- 74.47 .................... 80.79
چنئی ------ 71.41 .................... 78.13
ڈیزل ....
دہلی ------ 62.86 .................... 67.96
کولکتہ --- 64.61 .................... 70.38
ممبئی ------- 65.76 .................... 71.31
چنئی ------ 66.35 .................... 71..87