نئی دہلی، 27 جنوری (یو این آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن امسال یکم فروری کو پیپر لیس عام بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کریں گی اور اس کے بعد’یونین بجٹ موبائل ایپ‘ پر یہ مکمل دستاویز دستیاب ہوں گے۔
کورونا وبا کے باعث امسال بجٹ کی طباعت کے موقع پر ہونے والا حلوہ
پروگرام نہیں ہوا اور ملازمین میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
عام طور پر بجٹ کی طباعت کے آغاز ہونے کے موقع پر نارتھ بلاک واقع وزارت خزانہ کے تہہ خانے میں واقع پرنٹنگ پریس میں بجٹ کی تیاری میں مصروف افسران اور ملازمین کے لیے حلوے کا پروگرام منعقد کیا جاتا رہا ہے۔