ممبئی 07 دسمبر (یو این آئی) عالمی بازار میں گراوٹ کے دباؤ کی وجہ سے مقامی سطح پر ایف ایم سی جی ، آئی ٹی اور میٹل سمیت چھ گروپوں میں فروخت ہونے سے اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل سات دنوں کی تیزی تھم گئی۔
بی ایس ای کا 30 شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 132.04 پوائنٹس گر
کر 69,521.69 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج ( این ایس ای نفٹی 36.55 پوائنٹس گر کر 20,901.15 پوائنٹس پر آگیا۔ اس کے ساتھ ہی بڑی کمپنیوں کے برعکس درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں خریدار رہی جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.66 فیصد بڑھ کر 35,347.59 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.28 فیصد بڑھ کر 41,287.95 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔