نئی دہلی،6 فروری( یواین آئی) ہفتہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ملک میں پٹرول کی قیمتیں اس وقت ریکارڈ سطح پر ہے۔ ڈیزل کی قیمتیں دہلی کےعلاوہ تاریخی لحاظ سےاعلی سطح پر ہے۔
ملک کی سرخیل آئیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت گذشتہ روز کے مقابلے میں کوئی تخفیف نہیں ہوئی اوریہ 86.95 روپے فی لیٹر پربرقرارہے۔ ممبئی میں پٹرول 93.49 روپے جبکہ کولکتہ میں اس کی
قیمت 88.30 روپے فی لیٹر ہے۔
چنئی میں ایک لیٹر پٹرول 89.39 روپے میں فروخت ہورہاہے جبکہ ممبئی میں پہلی بار پٹرول 93 روپے اور چنئی میں 89 روپے فی لیٹر پہلی بار عبور کیا ہے۔ دہلی میں ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 77.13 روپے ہے۔
ڈیزل کی قیمت ممبئی میں 83.99 روپے ، چنئی میں 82.33 روپے اور کولکتہ میں 80.71 روپے فی لیٹرمستحکم ہے۔
شہر پٹرول ڈیزل
دہلی ------ 86.95 ------ 77.13
ممبئی ------- 93.49 ------ 83.99
چنئی ------ 89.39 ------ 82.33
کولکتہ --- 88.30 ------ 80.71